ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کی امریکا کو بڑی دھمکی، بدلہ لینے کا اعلان۔۔۔امریکا کو پریشانی لاحق

ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قاآنی فائل فوٹو ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قاآنی

ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قاآنی نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کردیا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قاآنی کے اعزاز میں تہران میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کا تعارف پیش کیا گیا، اس دوران انہوں نے اہم خطاب بھی کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل قاآنی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا نے بزدلی سے ہمارے عظیم جنرل کو شہید کیا، ہم اس کے جواب میں مردانگی کے ساتھ دشمن سے بدلہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم کی شہادت کا پوری دنیا بدلہ چاہتی ہے، خدا کی مدد اور نصرت سے میں وعدہ کرتا ہوں کہ دشمن سے مردانگی کے ساتھ خون کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے بھرے مجمع میں علی الااعلان یہ بات کہی۔

خیال رہے کہ نئے ایرانی کمانڈر اسماعیل قاآنی نے 7 جنوری کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے پاس 13 مقامات ہیں جن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، سب سے کمزور ٹارگٹ بھی امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا، خیال رہے کہ اسماعیل قا آنی کو قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد چار دن قبل پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔

نئے ایرانی کمانڈر کا مذکورہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا تھا۔ جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کے 52 اہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیں گے، امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store