تبدیلی کی دھوم سعودی عرب تک پہنچ گئی، اہم خبر سامنے آگئی

سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی تازہ لہر آ گئی فائل فوٹو سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی تازہ لہر آ گئی

پاکستان اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے جس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، اور ان دِنوں آٹے کے بحران نے بھی عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی تازہ لہر آ گئی جس کے باعث رواں ہفتے مُرغی اور چاول دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔ چاولوں کے فی ٹن نرخ 10 سے 15 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

وہی ایک ٹن چاول جو اکتوبر 2019ء میں 3372سے 3560 ریال میں دستیاب تھا، اب اس کی فی ٹن قیمت 3747 سے 4122 ریال تک جا پہنچی ہے۔ چاول مہنگے ہونے کی بنیادی وجہ چاول کی سپلائی میں کمی کو بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ بھارتی کمپنیاں بھی اس موقعے سے فائدہ اُٹھا کر چاول کی فی ٹن قیمت 100 سے 150ڈالر زیادہ وصول کر رہی ہیں۔

دُوسری جانب سعودی مملکت میں مرغیوں کے چارے سے متعلق مصنوعانات کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے مرغیوں کے چارے پر سبسڈی ختم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے برائلر کمپنیوں نے گزشتہ روز مُرغی کی قیمت میں 10سے 12.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس مِلا کر گاہک کو مرغی انتہائی مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہے۔

اب مرغیوں کے نرخ اُن کے وزن کی مناسبت سے ایک ریال سے ڈیڑھ ریال تک کا اضافہ ہو گا۔ ایک کلو والی مرغی ساڑھے دس ریال کی بجائے بارہ ریال میں دستیاب ہو گی۔ جبکہ سوا کلو کی مرغی تیرہ ریال کی بجائے ساڑھے چودہ ریال میں فروخت کی جائے گی۔ دو روز کے اندر اندر چاولوں اور مرغی کی قیمت میں بے تحاشا اضافے نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store