ریسٹورنٹس اور شادی ہالز پر نئی پابندی عائد کر دی گئیں، حکومتی احکامات جاری

ریسٹورنٹس اور شادی ہالز پر نئی پابندی عائد فائل فوٹو ریسٹورنٹس اور شادی ہالز پر نئی پابندی عائد

وزارت بلدیات و دیہی امور نے ملک میں موجود تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہالز پر نئی پابندی عائد کر دیں اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے مملکت میں موجود تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو بچا ہوا کھانا نعمت خانے کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے یہ بھی ہدایت کی کہ بچے ہوئے کھانے کو ناداروں میں تقسیم کرنے کے لیے قائم انجمنوں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کیے جائیں۔

وزارت بلدیات و دیہی امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری بیان میں کہا کہ قائمقام وزیر ڈاکٹر ماجد القصبی نے تمام میونسپلٹیوں کو تحریری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو بچا ہوا کھانا حوالے کرنے کا پابند بنائیں۔

حفظ النعمہ انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ فلالی کے مطابق یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور ہم سب اس پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بچا ہوا کھانا بڑی مقدار میں ضائع ہوتا رہا ہے، مملکت کا شمار ان ممالک میں کیا جانے لگا تھا جہاں بچا ہوا کھانا حد سے زیادہ ضائع کردیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچا ہوا کھانا ریسٹورنٹس اور شادی گھروں سے یکجا کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے والی انجمنوں نے وزارت بلدیات کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store