لیبیا میں قیام امن؛ عالمی لیڈروں کی برلن میں بیٹھک، لیبیا امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری

برلن میں ہونے والی لیبیا امن کانفرنس فائل فوٹو برلن میں ہونے والی لیبیا امن کانفرنس

برلن میں ہونے والی لیبیا امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری امن کانفرنس میں لیبیا میں عدم مداخلت اورکثیرالجہت کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت ترک، روس، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزیراعظم نے شرکت کی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ لیبیا امن کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں نے ایک کثیرالجہت کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا جو لیبیا میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے گی،،کانفرنس کے شرکاء نے لیبیا کے داخلی امور میں عدم مداخلت سے بھی اتفاق کیا ہے۔

جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کی میزبانی میں منعقدہ امن کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ لیبیا میں جاری صورت حال سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی نگرانی میں اس کانفرنس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن، روس کے صدر ولادی میر پوتین، فرانسیسی صدر ماکرون اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت مختلف عالمی لیڈروں نے شرکت کی اس کا مقصد لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے امن کوششوں کو مربوط بنانا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store