مودی کے چیلوں نے دی بھارتی مسلمانوں کو دھمکی، خطے میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی

بی جے پی مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش فائل فوٹو بی جے پی مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش

انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے بھارت میں رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد کرے گی جس کے بعد ایک کروڑ مسلمانوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

اتوار کے روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا یہ مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔

دلیپ گھوش نے الزام عائد کیا کہ جو بھارتی کے متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کررہے ہیں وہ بھارت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد حکومت کی جانب سے دو روپے کلو چاول کی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ہم جلد انہیں واپس بھیجیں گے۔

بی جے پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیشی مسلمان مغربی بنگال میں جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

install suchtv android app on google app store