بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، بنگلہ دیش نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا

بنگلہ دیش نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا فائل فوٹو بنگلہ دیش نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا

وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی متنازع شہریت ترمیمی قانون پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کو متنازع شہریت قانون پر اندورن ملک کیساتھ کیساتھ عالمی سطح پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی اس قانون پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس قانون سے شہریوں بالخصوص تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس لاحاصل قانون کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی۔

وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ گو یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، اس قانون سے بیرون ملک سے بھارت جانے والوں کے ساتھ بھارت کے اندر بھی اقلیتوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کو اس اہم معاملے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون پر بنگلادیش کے 3 وفاقی وزراء نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور اب پہلی بار وزیراعظم شیخ حسینہ نے براہ راست اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store