عالمی سطح سے آگئی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری اور پڑوسی ملک بھارت کی لٹیا ڈوب گئی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم عمران خان

دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے دنیاکے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری کردی اور خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔

عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کیلئے بدترین خطرناک ملک قراردےدیا جبکہ پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبر ہے۔

دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے دنیاکے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری کردی،فہرست میں دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے، بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے۔

دی سپیکٹیٹرانڈیکس کے مطابق خطرناک ترین ممالک میں برازیل پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے اور نائیجیریا تیسرے ،ارجنٹینا چوتھے، بھارت پانچویں، پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں اورترکی دسویں نمبرپرہے۔ 20ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا12واں اورامریکہ کا16واں نمبرہے۔

دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے انسانی حقوق اورعام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایاہے،بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات کو بھی انڈیکس میں شامل کیاگیا ہے،شہریوں کے حقوق غصب کرنا،آزادی اظہار پر پابندی اوربنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی شامل انڈیکس میں شامل ہیں۔

بھارتی حکومت کامقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے،بھارت کا متنازعہ شہریت قانون، ہندوتواکی ترویج اوراقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے،دی سپیکٹیٹرانڈیکس میں انسانی اقدار کیخلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیاگیا ہے

یاد رہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں پاکستان کا2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبرہے۔

 

install suchtv android app on google app store