برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادے ہیری کو ملازمت کی پیشکش مگر کہاں سے؟

 شہزادے ہیری فائل فوٹو شہزادے ہیری

برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد شہزادے ہیری کو ملازمت کی پیشکش بھی ہو گئی۔

برطانوی شاہی خاندان سے راہیں جد ا کرنے والے شہزادے ہیری کو مشہور امریکی فوڈ ریسٹورنٹ برگرکنگ نے ملازمت کی پیشکش کردی ۔شہزادے ہیری کو برگر کنگ کی جانب سے سیلز اسسٹنٹ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق'برگر کنگ' کی جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن کی فرنچائز نے کہا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے علیحدگی اور مالی طور پر ایک خودمختار زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں ملازمت کی پیشکش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پر شاہی تاج ہی ججتا ہے اور آپ نے ساری زندگی شاہی انداز میں گزاری اور اب وقت ہے کہ بادشاہوں کے انداز میں ہی کھائیں۔ برگر کنگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شاہی جوڑے کو جز وقتی ملازمت کی پیشکش کی گئی۔

install suchtv android app on google app store