208 مسافروں سے بھرا طیارا حادثے کا ہوا شکار، انجن اچانک پھٹنے سے ہنگامہ

طیارے میں آگ فائل فوٹو طیارے میں آگ

 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن اچانک پھٹ گیا۔  آگ کے شعلے ہوا میں بلند ہوتے ہی ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

روس میں خوف ناک حادثہ پیش آیا جہاں 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن اچانک پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر طیارہ روسی شہر نووسیبریکس سے ویتنام جارہا تھا۔ ایئرپورٹ سے ٹیک آف سے قبل ہی جہاز کا انجن پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ٹولماشیو نامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاز میں 27 بچوں سمیت 208 مسافر سوار تھے۔ برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو ویتنامی شہر کیم رینچ پہنچنا تھا۔

 ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد عملے نے آگ پر قابو پایا، بعد ازاں مرمتی کام کے لیے طیارے کو واپس ٹرمینل پر پہنچایا گیا۔ جبکہ مسافروں کو متبادل جہاز سے ویتنام بھیجا گیا۔

 مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ جہاز کے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ایسا لگا کہ کسی گاڑی کو زبردستی چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور پھر اچانک زوردار آواز آئی۔

دیگر نے کہا کہ میں جہاز کی کھڑکی کی طرف بیٹھا تھا جہاں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے، اس دوران ہرطرف خاموشی چھا چکی تھی اور مائیک پر کوئی اناؤنسمنٹ بھی نہیں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store