آسٹریلیا : دعائیں‌ رنگ لے آئیں‌؟ باران رحمت ، جلتی ہوئی آگ کی شدت میں‌ کمی

 آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش فائل فوٹو آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش

مشرقی آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے قریبی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی فائر سروس نے بتایاکہ آگ سے متاثرہ کئی مقامات پر زور دار بارش سے آگ کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے۔

جن علاقوں میں بارش ہوئی، وہاں تیس سے زائد مقامات پر شعلے بے قابو تھے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس جنگلاتی آگ سے اب تک اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے ۔ یہ جنگلاتی آگ گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی تھی۔ اس کے مسلسل جاری رہنے کی بڑی وجہ شدید گرمی اور بہت خشک موسم تھے۔

install suchtv android app on google app store