بھارتی شہریوں نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج فائل فوٹو بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج

بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج تحریک کی شکل اختیار کرگیا.

بھارت میں متعصبانہ قانون کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے شہریوں نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مہم جاری ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے ہر روز یونیورسٹی طلبا، سماجی کارکن، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن جمع ہوتے ہیں اور شام تک تقاریر اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اسی کے ساتھ دہلی کے علاقے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا سردی میں بے انتہا شدت کے باوجود جاری ہے۔

شاہین باغ قومی ہائی وے پر دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دھرنا آئین بچانے کے لئے شروع کیا ہے اور جب تک حکومت شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کو واپس نہیں لے لیتی ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store