بیٹے کو بچانے کیلئے چھلانگ، باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا، افسوس ناک خبر سے علاقے میں افسردگی کی لہر

بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ فائل فوٹو بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ

بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا, علاقے میں سوگ کا عالم چھاگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن میں اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ ہاربر پورٹ پر سمندر میں گرگیا تھا۔

سمندر میں گرنے والے بچے کی عمر تو تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بچہ زندہ ہے اور جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بچے کے پانی میں گرتے ہی باپ نے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگائی لیکن وہ تیر نہیں پایا اور ڈوب گیا تاہم لڑکے کو واقعے کے عینی شاہدین نے بچالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ باپ کو رسیکیو اور سی پی آر دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی ہلاک ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store