امیر قطر کی ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اہم ملاقات نے امریکی صدر کو کر دیا پریشان۔۔۔امریکا میں کھلبلی مچ گئی

 امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ایران کے سپریم لیڈر سید علی العظمیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات فائل فوٹو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ایران کے سپریم لیڈر سید علی العظمیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات

ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کہتے ہیں خطے کی حالیہ صورتحال کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فسادات ہیں جن کےخلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں معزز مہمان نے سپریم لیڈر سید علی العظمیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی، اس دوران سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران اور صدر مملکت نے بارہا علاقائی ممالک کیساتھ گہرے اور قریبی تعلقات پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امیر قطر نے ایرانی سپریم لیڈر کیساتھ ملاقات سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی کشیدہ صورتحال کو تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی تعاون کے فروغ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا علاقائی ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اعلیٰ وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تو صدر حسن روحانی نے ان کا سعد آباد محل میں باقاعدہ استقبال کیا۔ سرکاری استقبال کے بعد قطر کے بادشاہ اور ایران کے صدر حسن روحانی نے دو طرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی سطح ناقابل قبول ہے اور ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہونا ہوگا، تقریبا آئندہ تین مہینوں کے دوران ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کا قیام عمل میں آئے گا جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو فروغ مل جائے گا، امیر قطر کا اقتدار سنبھالنے کے بعد تہران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

install suchtv android app on google app store