آپریشن کا بل نہ دینے پر ڈاکٹرز نے شیرخوار کو گروی رکھ لیا، انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا

آپریشن کا بل نہ دینے پر ڈاکٹرز نے شیرخوار کو گروی رکھ لیا فائل فوٹو آپریشن کا بل نہ دینے پر ڈاکٹرز نے شیرخوار کو گروی رکھ لیا

 آپریشن کا بل نہ دینے پر ڈاکٹرز نے شیرخوار کو گروی رکھ لیا، بھاری فیس پر علاج معالجے سےشہری پریشان ہوگئے۔

بھارت میں غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، مہنگی دوائیاں اور بھاری فیس پر علاج معالجے سےشہری پریشان ہوگئے، اترپردش میں ڈلیوری آپریشن کا بل نہ دینے پر ڈاکٹرز نے شیرخوار کو گروی رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ڈلیوری آپریشن کی مد میں 40 ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر مقامی اسپتال نے کمسن بچے کو گروی رکھ لیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے کی ماں شیخا کا کہنا ہے کہ لڑکے کی پیدائش ستمبر 2018 میں ہوئی۔ ڈاکٹرز نے ڈلیوری بل 40 ہزار کا بنایا ہماری اتنی استطاعت نہیں تھی کہ ہم اس بھاری رقم کو ادا کرسکیں۔

تاہم اس کے باوجود ہم نے مرحلہ وار 30 ہزار ادا کیے، لیکن ڈاکٹرز نے پورے پیسے نہ دینے پر بچہ رکھ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کے والدین نے اپنا نومولود فروخت کردیا ہے۔ البتہ تحقیقات جاری ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے اور والدین کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store