جاپان کا خلیج عدن میں فوج اتارنے کا فیصلہ، مگر کس کی حمایت میں؟ جان لیں اس خبر میں

 جاپانی وزیراعظم فائل فوٹو جاپانی وزیراعظم

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے جاپان نے اپنی فوجیں خلیج عدن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، جاپانی وزیراعظم کہتے ہیں صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا۔

امریکا، ایران تنازعہ دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جاپان بھی میدان میں آ گیا امریکی حملے پر بڑا اعلان کر دیا۔

جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے اپنے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جاپان نے خلیج عدن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ بحری تجارتی راہداری کو تحفظ دینے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کیا۔

جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ موجودہ مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

install suchtv android app on google app store