پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر، حکومت نے عوام کو نئے سال کا حیرت انگیز تحفہ دے دیا

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔ تہلکہ خیز خبر نے عوام کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کردیے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوچکا ہے، البتہ سعودی عرب نے اب تک ایسا فیصلہ نہیں لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عوام کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ عمان اور قطری حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، نرخ وہی رہیں گے جو گزشتہ سال دسمبر میں تھے البتہ دیگر مصنوعات میں جزوی تبدیلی دیکھی گئی۔ سعودی آئل کمپنی (آرامکو) نے ’’91 پیٹرول‘‘ فی لیٹر ڈیڑھ ریال جبکہ ’’95 پیٹرول‘‘ فی لیٹر 2 ریال 5 ہللہ مقرر کررکھا ہے۔ قطر اور عمان سے پہلے متحدہ عرب امارات نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا۔

خلیجی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کا نرخ نامہ

’’95 پیٹرول‘‘ کی فی لیٹر قیمت سعودی عرب میں 2.05 ریال، امارات میں 2.24 درہم، قطر میں 1.90 ریال، بحرین میں 200 فلس، عمان میں 222 پیسہ جبکہ کویت میں 105 فلس ہوگا۔ جبکہ ’’91 پیٹرول‘‘ سعودی عرب میں 1.50 ریال، امارات میں 2.05 درہم، قطر میں 1.75 ریال، بحرین میں 140 فلس، عمان میں 211 پیسہ اور کویت میں 85 فلس ہے۔ سعودی عرب میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال، امارات میں 2.38 درہم، قطر میں 1.85 ریال، بحرین میں 120 فلس، عمان میں 240 پیسہ اور کویت میں 115 فلس مقرر ہے۔

install suchtv android app on google app store