سال 2020 میں عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ابھی سے اعلان کر دیا گیا، سب حیران

سال 2020 میں عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟ فائل فوٹو سال 2020 میں عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟

یو اے ای میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال کے لیے رمضان، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

عرب یونین اسپیس سائنس ابراہیم الجروان کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک 24 اپریل جمعہ المبارک کو ہونے کا امکان ہے اور چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store