فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، متعدد ہلاکتوں کی خبر آگئی

 فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ فائل فوٹو فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

 فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس کے ہلاک ہونے کی خبر آئی ہے۔

روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر MI-28 کورنوفسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کورونوفسک کے علاقے سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا اس لیے گرنے کے مقام پر زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی لاشیں ملٹری اسپتال منتقل کردیں اور ملبے کو اُٹھالیا گیا ہے۔ پائلٹس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store