پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعطا الرحمان کو کس ملک نے اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ؟ جان کر آپ حیران ہو جائینگے

ڈاکٹرعطا الرحمان فائل فوٹو ڈاکٹرعطا الرحمان

کیمسٹری کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں چین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی صدر کی جانب سے ڈاکٹر عطا الرحمن کو انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ 7 جنوری کو دیا جائے گا، اس سے قبل یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے متعدد سرکردہ سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے جن می ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف بھی شامل ہیں۔

پروفیسر عطاء الرحمن پاکستان کے سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اور بہترین سائنس دان ہیں، انہوں نے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ نشان امتیاز سمیت 4 سول ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
ڈاکٹر عطا الرحمان کے پاس 1250 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں ہیں جن میں امریکہ اور یورپ میں 341 کتابیں شامل ہیں۔ چین اور ملائشیاء نے بین الاقوامی شہرت کے اعتراف میں ان کے نام پر بڑے تحقیقی مراکز قائم کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store