سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو بھاری جرمانے، مشکلات میں مزید اضافہ

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو بھاری جرمانے فائل فوٹو سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو بھاری جرمانے

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے

سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہزاروں پاکستانیوں کو جرمانے۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ کو استعمال کرنے اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر گزشتہ ماہ ہزاروں جرمانے عائد کیے گئے۔

سعودی عرب میں روزگار کمانے کی خاطر 25 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں جن میں سے اکثر پاکستانی ایسے ہیں جو عربی زبان سے ناواقفیت کی بناء پر سماجی قوانین سے بے خبر رہتے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین سے ناواقفیت کی بناء پر بھی ہر ماہ ہزاروں پاکستانیوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک بڑی ٹریفک خلاف ورزی دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے جس کے پاکستانی ڈرائیور کثرت سے مرتکب ہوتے ہیں۔

اس خلاف ورزی پر 150 ریال کا جرمانہ ہوتا ہے جبکہ دوسری بار خلاف ورزی پر 300 ریال کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ ایک اور اہم خلاف ورزی جس کا پاکستانی ڈرائیور عربی زبان اور قوانین سے ناواقف ہونے کی بناء پر نشانہ بنتے ہیں، وہ معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا ہے۔

مملکت میں خصوصی اور معذور افراد کے لیے کار پارکنگ کے مقامات مختص کیے گئے ہیں۔

جہاں پر اگر کوئی دُوسرا شخص گاڑی کھڑے کرے تو اُسے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے کار پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر چند روز میں ہی 3 ہزار چالان کیے گئے ہیں۔ حالانکہ ایسی مخصوص پارکنگ پر ایسے بورڈ لگائے گئے ہیں جن میں ایک نشان کے ساتھ انتباہ کیا گیا ہوتا ہے کہ یہاں مخصوص افراد کے علاوہ کوئی اور گاڑی کھڑی نہ کرے۔

یہ مخصوص پارکنگ عام طور پر ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن یا دیگر اداروں میں فراہم کی جاتی ہے۔ تاکہ اُنہیں زیادہ دُور تک نہ چلنا پڑے۔ تاہم خصوصی افراد کو مخصوص پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد اُنہیں ایک خاص اسٹیکر دیا جاتا ہے جو وہ اپنی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چپکا دیتے ہیں ۔ مخصوص افراد کی پارکنگ کی سہولت کا یہ سعودی ٹریفک قانون گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store