افسوسناک خبر، منڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات اس خبر میں

افسوسناک خبرمنڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائل فوٹو افسوسناک خبرمنڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ لگنے کے بعد تمام متاثرہ افراد کو قریبی واقعہ مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اناج منڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ صبح پیش آیا۔

ریسیکو ٹیموں کے مطابق فیکٹری میں تنگ اور پتلی جگہ ہونے کے باعث آگ لگنے سے دھواں جلدی بھر گیا اور ریکسیو کاموں میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی کے ڈپٹی چیف فائر آفیسر سینل چوہان کے مطابق حادثے کے بعد 50 افراد کو ریسکیو کرکے فیکٹری سے نکال لیا گیا ہے۔

متاثرہ فیکٹری 4 سے 5 منزل پر مشتمل تھی۔

آتشتزگی کے وقت فیکٹری کے ملازم اور مزدور اس کے چاروں منزلوں کے مختلف مقامات پر سو رہے تھے۔

فائر فائٹرز کے مطابق پرانی دہلی کے علاقے صدر بازار کے پاس قائم اس فیکٹری میں آگ سے ہونے والے ابتدائی نقصان کا فی الحال اندازہ لگانا مشکل ہے۔

آگ میں زیادہ شدت فیکٹری میں موجود پلاسٹک سے پیدا ہوئی۔

متاثرہ فیکٹری میں اسکولوں کے بیگ اور پیکنگ کا دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے۔

آگ لگنے کے بعد تمام متاثرہ افراد کو قریبی واقعہ مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

صدر بازار پولیس اسسٹنٹ کے مطابق کچھ افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مرنے والوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی تھی جو آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں سو رہے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store