بھارتی فوج نے مساجد کو کیوں تالے لگانا شروع کر دیئے؟جان کر مسلم دنیا میں تشویش پھیل گئی

بھارتی فوج فائل فوٹو بھارتی فوج

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں بھارتی فوج نے تالے لگا دیے ہیں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 70 سالوں سے قیامت برپا ہے، کشمیری روز قتل ہونے کا خدشہ لیے گھر سے نکلتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے طبیعت ناسازی کے باوجود یاسین ملک کوڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے مگر مودی حکو مت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد پر تالےلگا رکھے ہیں اور وہاں کشمیریوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں میلادمصطفیٰﷺکی محافل پرپابندیاں لگائی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، جنت نظیر وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 126روز گزر گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز 126 روز سے بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔

install suchtv android app on google app store