ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی، گاڑی نہ روکنے والے شخص پر 500 کا چالان ہوگا

 ٹریفک پولیس فائل فوٹو ٹریفک پولیس

 ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت سڑک پر انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔ گاڑی نہ روکنے والے شخص پر 500 درہم کا چالان ہوگا ۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت سڑک پر انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ابوظبی پولیس نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ سیفٹی پاتھ ’حفاظتی راستے‘ کی مہم کا حصہ بنائیں اور جہاں رکنے کا بورڈ نصب ہو وہاں پر گاڑی کو روکیں۔

پولیس حکام کے مطابق انتباہی بورڈ نصب ہونے کے باوجود گاڑی نہ روکنے والے شخص پر 500 درہم کا چالان ہوگا کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہوگا۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی آگاہی مہم کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ اپنی اور دوسرے کی حفاظت کے لیے گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موڑ پر کار کو روکیں تاکہ دوسری طرف سے آنے والی کو دیکھ سکیں۔

install suchtv android app on google app store