تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر کن ممالک نے اتفاق کرلیا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر کن ممالک نے اتفاق کرلیا ہے؟ فائل فوٹو تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر کن ممالک نے اتفاق کرلیا ہے؟

سعودی عرب اور روس کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں یومیہ مزید 5 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کرلیا، جس پر عملدرآمد 2020ء کی پہلی سہ ماہی سے ہوگا۔

روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے بتایا کہ اوپیک میں شامل ممالک اور تیل پیدا کرنیوالے غیر رکن ممالک کے وزرائے توانائی کی خصوصی کمیٹی نے تیل پیداوار میں ریکارڈ کمی کی سفارش کی ہے۔

فیصلے کے مطابق تیل پیداوار میں کمی کا مجموعی حجم یومیہ 1.7ملین بیرل ہوگا، یہ عالمی پیداوار کا 1.7 فیصد ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد حتمی بات کہی جاسکتی ہے تاہم کویتی وزیر توانائی خالد الفاضل کے مطابق پیداوار میں کمی کا سمجھوتہ طے پاچکا ہے، مگر انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

نئے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وزرائے توانائی کی توثیق ضروری ہے، تیل پیدا کرنیوالے ممالک کے مابین کمی کی تقسیم کا طریقۂ کار بھی متعین کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل روس کے وزیر توانائی نے کہا تھا کہ روس اور سعودی عرب کو دو طرفہ اقتصادی تعاون اور عالمی سطح پر یکجہتی کی پالیسی پر عمل پیرا رہنا پڑے گا۔

 

install suchtv android app on google app store