امریکیوں کے لیے نفرت میں اضافہ، صدر ٹرمپ کے بیانات نے بڑی جنگ کو دعوت دے دی، خطے کا امن خطرے میں

صدر ٹرمپ فائل فوٹو صدر ٹرمپ

امریکیوں کے لیے نفرت میں اضافہ، صدر ٹرمپ کے نفرت آمیز بیانات سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نفرت آمیز بیانات سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیانگ یانگ پر فوجی کارروائی کے امکان کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جارحانہ بیانات خطے میں جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے شمالی کوریا کے عوام میں امریکا اور امریکیوں کے لیے نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے ایسے نفرت آمیز بیانات دینے سے گریز کریں اور خطے میں کشیدگی کیلیے کام کریں نہ کہ نفرت کو ہوا دیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو ایک مرتبہ پھر راکٹ مین قرار دیتے ہوئے کمیونسٹ ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان شمالی کوریا کے جدید راکٹ اور ایٹمی میزائل کے پہ در پہ تجربات کرنے کے تناظر میں دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store