مکّہ مکرمہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی گرفتار، پریشان کن خبر آگئی

مکّہ مکرمہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی گرفتار فائل فوٹو مکّہ مکرمہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی گرفتار

مکّہ مکرمہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی گرفتار، میونسپلٹی کا آپریشن، درجنوں پاکستانی گرفتار

مکّہ مکرمہ میں میونسپلٹی کا آپریشن، درجنوں پاکستانی دُکاندار اور ریڑھی بان گرفتار۔

میونسپلٹی نے نکاسہ مارکیٹ کے دورے کے دوران 30 ٹن گوشت اور 30 ٹن سبزیاں اور پھل بھی ضبط کر لیے۔ مکّہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت اور سبزیوں و پھلوں کی فروخت روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں، ان چھاپوں کے دوران ناقابل استعمال غذائی اشیاء ضبط کرنے کے علاوہ فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مکہ میونسپلٹی کی جانب سے زائد المعیاد اور مضر صحت غذائی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔


سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلدیہ اہلکاروں پر مشتمل ایک انسپکشن ٹیم نے نکاسہ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ جس دوران وہاں پر ٹھیلوں اور دُکانوں پر فروخت کیا جانے والا 30 ٹن گوشت اور 30 ٹن سبزیاں اور پھل مضر صحت اور زائد المیعاد ہونے کی بناء پر ضبط کر لیے گئے۔


بلدیہ اہلکاروں نے بتایا کہ نکاسہ مارکیٹ میں غیر قانونی تارکین ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا کر پھل سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس فروخت کر رہے تھے جن میں سے زیادہ تر صحت عامہ کے لیے نقصان دہ تھیں۔

چھاپے کے وقت یہ غیر قانونی ٹھیلے والے اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلے تاہم چند ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں زیادہ تر ایسے تھے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔ جنہیں ڈی پورٹ کے مراحل کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ یہاں جو مضر صحت غذائی اشیاء ضبط کی گئیں اُنہیں لوگوں کو سستے داموں بیچے جانے کا جھانسہ دیا جا رہا تھا۔


جبکہ اکثر تارکین گوشت کو سٹوریج اور حفظانِ صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیچ رہے تھے۔ بلدیہ کی جانب سے ضبط کی گئی تمام غذائی اشیاء کو ایک قریبی مقام پر لے جا کر تلف کر دیا گیا۔ بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ ، مدینہ، جدہ اور دیگر علاقوں میں غیر مُلکی تارکین جن میں غیر قانونی بھی شامل ہوتے ہیں، ریڑھیاں لگا کر پھل، سبزیاں فروخت کرتے ہیں تاہم یہاں پر حفظانِ صحت اور معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا، جس کے باعث صارفین کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store