فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، افسوسناک خبر آگئی

فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، افسوسناک خبرآگئی فائل فوٹو فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، افسوسناک خبرآگئی

جان لیوا آتشزدگی کئی جانوں کو نگل گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،امدادی ٹیمیں کی مثاترہ فیکٹری میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

سوڈان میں جان لیوا آتشزدگی کئی جانوں کو نگل گئی۔

دارالحکومت خرطوم میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک جب کہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں گیس ٹینکر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے باعث درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جس میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،امدادی ٹیمیں کی مثاترہ فیکٹری میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ایک صنعتی علاقے میں گیس کے ٹینکر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

زخمی افراد کا علاج جاری ہے لیکن حالت تشویش ناک صورتحال کے باعث آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store