مواخذہ کی تحریک: انٹیلی جنس کمیٹی کی جاری رپورٹ نے صدر ٹرمپ کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں

مواخذا تحریک:  انٹیلی جنس کمیٹی کی جاری رپورٹ نے صدر ٹرمپ کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں فائل فوٹو مواخذا تحریک: انٹیلی جنس کمیٹی کی جاری رپورٹ نے صدر ٹرمپ کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں

مواخذہ انکوائری کی سربراہی کرنے والے پینل نے صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کئے الزام کی تائید کر دی۔

مواخذے کی تحریک نےا مریکی صدر ٹرمپ کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں۔

انٹیلی جنس کمیٹی نے مواخذے کی کارروائی پر رپورٹ جاری کردی، مواخذہ انکوائری کی سربراہی کرنے والے پینل نے صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کئے الزام کی تائید کر دی۔

مواخزے کی تحریک صدر ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بن گئی

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس قائمہ کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کا تعلق چھان بین اور سفارشات سے ہے۔

انکوائری رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مواخذے کی کارروائی سے متعلق رپورٹ کو باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیٹی کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈم شف نے ووٹنگ کرائی۔

مواخذہ انکوائری کی سربراہی کرنے والے پینل کے مطابق صدر نے سیاسی مفادات کو ریاستہائے متحدہ کے قومی مفادات سے بالاتر رکھا ۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا، کہا گیا کہ کمیٹی کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

دوسری جانب جوڈیشنل کمیٹی آج مواخذے کی کارروائی کی سماعت کا آغاز کرے گی لیکن اس میں صدر ٹرمپ کا کوئی وکیل موجود نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store