نیٹو اتحاد کے70 سال مکمل، امریکی صدر کی فرانسیسی اور ترک ہم منصبوں سے تلخ کلامی۔۔۔ چہرے ہوئے بےنقاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیٹو اتحاد کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر اجلاس عالمی رہنماووں کے اختلافات کی نظر ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر کے درمیان تلخ کلامی ،صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمائل میکرون پرنیٹو کے حوالے سے بیان شدید تنقید کی۔

نیٹو اتحاد کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر اجلاس عالمی رہنماووں کے اختلافات کی نظر ہو گیا، نیٹو اتحاد میں شامل ممالک کے رہنماووں میں شدید احتلافات سامنے آئے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی اور ترکی کے ہم منصبوں کے درمیان لفظی جنگ میں امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کو نیٹو کے حوالے سے بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایمانوئل میکرون کے نیتو کے بیان کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کا بیان انتہائی ناگوار اور ہتک آمیز تھا۔ ترکی کے صدر رجب طیب ادوان سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ترکی نے واضح کرتے ہوئے نیٹو سے ترک مخالف گروپوں کو دہشتگرد گروپ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اجلاس نیٹو کی اس منصوبہ بندی کے حوالے سے ہورہا ہے جس میں نیٹو بالٹک ریاستوں کے دفاع کے لیے اقدامات پر غور کرے گا۔

install suchtv android app on google app store