دنیا کی معروف بین الااقوامی کمپنی کا ملازمتوں میں کمی کا اعلان، بڑی خبر نے نوجوانوں کو پریشانی میں ڈال دیا

ملازمت ختم فائل فوٹو ملازمت ختم

موجیں ختم ہو گئیں دنیا کی معروف بین الااقوامی کمپنی نے ملازمتوں میں کمی کا اعلان کر ڈالا، نوجوان رُل گئے۔

مرسڈیز بینز کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی دنیا بھر میں کم از کم 10000ملازمتوں میں کمی لائے گی۔ڈیملر ، جرمنی کی کار ساز کمپنی

مرسڈیز بینز کے مالک ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کم از کم دس ہزار ملازمتوں میں کمی لائیں گے کیونکہ وہ یہ فنڈز بجلی سے چلنے والی کاروں میں استعمال کریں گے ۔ ڈیملر کے پرسنل چیف ولفریڈ پورتھ کے مطابق ملازمتوں کی گنتی کی تعداد پانچ اعداد و شمار میں ہوگی۔ یہ اقدام حریف کار کمپنی اوڈی کے اس اعلان کے بعد کیا گیا ہے جس میں کمپنی نے کہا کہ وہ جرمنی میں 16000ملازمین میں سے ساڑھے نو ہزار کی کٹوتی کررہا ہے ۔

ڈیملر نے اس مرحلے کو کار انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ فرم نے مزید کہا کہ ‘ سی او2 ، نیوٹرل موبیلیٹی کی سمت ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ،اسی وجہ سے ڈیملر نے نومبر کے وسط میں اعلان کیا کہ وہ مسابقت ، جدت اور سرمایہ کاری کی قوت بڑھانے کے لئے ایک پروگرام شروع کرے گا۔ اس پروگرام کے ایک حصہ میں 2022 کے آخر تک عملے کے اخراجات کو تقریبا 1.4 بلین ڈالر کم کرنا ہے اور دوسری چیزوں کے علاوہ دنیا بھر میں انتظامی عہدوں کی تعداد کو 10فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے’۔

install suchtv android app on google app store