ترکی نے’ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم‘ کا امریکی طیاروں پر تجربہ کرنا شروع کر دیا، امریکا میں سخت تشویش

ترکی نے’ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم‘ کا امریکی طیاروں پر تجربہ کرنا شروع کر دیا، فائل فوٹو ترکی نے’ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم‘ کا امریکی طیاروں پر تجربہ کرنا شروع کر دیا،

ترکی نے حال ہی میں روس سے ’ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم‘ خریدا جس کا اس نے امریکی طیاروں پر ہی تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترک ٹیلی ویژن پر ایک فوٹیج دکھائی گئی ہے جس میں اس اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو امریکی طیاروں کا سراغ لگاتے دکھایا گیا ہے۔

ترکی کے اس اقدام کی وجہ سے امریکہ اور نیٹو ممالک میں شدید پریشانی پیدا ہو گئی ہے اور نیٹو کی صفوں میں ایک بحران جنم لے رہا ہے۔ امریکہ اور روس تاحال سرد جنگ کی طرز پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔

ایسے میں نیٹو افواج کے رکن ملک کا روسی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنا اور اس کا امریکی طیاروں ایف 16وغیرہ پر ہی تجربہ کرنا بہت خطرناک عمل ہے۔

امریکہ اور مغربی ممالک کو اس معاملے پر شدید تحفظات لاحق ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روس اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مغربی ممالک کی فوجی تنصیبات، طیاروں اور دیگر حربی سامان کی جاسوسی کر سکتا ہے اور ان کے متعلق انتہائی خفیہ اور حساس معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

تاہم ترکی مغربی ممالک کے مطالبے پر پیچھے ہٹنے کی بجائے آئندہ سال ایک اور ایس 400اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم خریدنے جا رہا ہے۔

روس کی سرکاری اسلحہ برآمد کرنے والی کمپنی ’روسوبورونیکس پورٹ ‘ کے سربراہ الیگزینڈر میخیف کا کہنا ہے کہ ”ہمیں امید ہے کہ 2020ءکی پہلی ششماہی میں ہم ترکی کو ایس 400اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز‘ کا دوسرا بیچ فروخت کر دیں گے۔“

install suchtv android app on google app store