امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برائن نے جرمنی کو چین سے کس وجہ سے خبردار کر دیا؟ اہم انکشاف

امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برائن نے جرمنی کو چین سے کس وجہ سے خبردار کر دیا؟ فائل فوٹو امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برائن نے جرمنی کو چین سے کس وجہ سے خبردار کر دیا؟

ہواوے کمپنی ایسے تمام خدشات کو مسترد کرتی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برائن نے جرمنی کو چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کام کرنے سے خبردار کیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق او برائن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک مغربی جمہوریت کا کمیونسٹ چین کے ساتھ مل کر فائیو جی نیٹ ورک تیار کرنا ان کے لیے حیران کن ہے۔

امریکا کو تحفظات ہیں کہ چین اپنے فائیو جی نیٹ ورک کے ذریعے جاسوسی کر سکتا ہے، ہواوے کمپنی ایسے تمام خدشات کو مسترد کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا فائیو جی ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ گیا ہے اور اب چین کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store