ایران میں احتجاجی مظاہرے، امریکی خفیہ ایجنٹ گرفتار

ایران میں احتجاجی مظاہرے فائل فوٹو ایران میں احتجاجی مظاہرے

ایران نے احتجاجی مظاہروں کے دوران ملک میں انتشار پھیلانے کے الزام میں امریکی خفیہ ایجنسی کے آٹھ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدرحسن روحانی نے کہا کہ حالیہ مظاہرے امریکی سازش کا حصہ ہیں ۔

ایران کے سکیورٹی ایجنٹوں نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران انتشار پھیلانے کے الزام میں سی آئی اے سے تعلق کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سی آئی اے کے امریکی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ’’ ان عناصر نے مختلف ملکوں میں سی آئی اے کی مالی معاونت سے چلنے والے تربیتی پروگراموں میں شہری صحافی بننے کے نام پرحصہ لیا تھا۔‘‘
مزید بتایا گیا ہے کہ ’’ان میں سے چھے افراد کو مظاہروں میں حصہ لینے اور سی آئی اے کے احکامات پر عمل درآمد کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ دو کومعلومات بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف حالیہ مظاہروں کو سازش قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس سازش میں امریکا ملوّث ہے ۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی مظاہروں کو امریکی اور بیرونی ممالک کی سازش قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store