تاريخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات، کتنے ارب یورو چوری کر لیے گئے۔ جانیے اس خبر میں

تاريخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات، کتنے ارب یورو چوری کر لیے گئے۔ فائل فوٹو تاريخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات، کتنے ارب یورو چوری کر لیے گئے۔

 گلدانوں اور پینٹنگز جیسی بڑی چيزيں چھوڑ دیں جنہیں لے جانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

جرمنی ميں تاريخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی جہاں میوزیم سےتقریبا ایک ارب یورو کے نوادرات چوری کر لیے گئے۔

چوروں نے پیر کي صبح ڈریسڈن گرین والٹ عجائب گھر کی بجلی کاٹی اور پھرکھڑکی توڑ کرمحفوظ ترين سمجھے جانے والے ميوزيم ميں گھسے اور جواہرات لے کر فرار ہوگئے۔

یہ میوزیم دنیا کے قدیم ترین میوزیمز میں سے ایک اوریورپ میں نوادرات، قیمتی زیورات اور فن پاروں کا سب سے بڑا مرکز سمجھاجاتا ہے۔

میوزیم میں صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، منی ایچر مجسمے اور دیگر نوادرات رکھے ہوئے تھے جنہیں یورپ کا سب سے بڑا خزانہ کہا جاتا ہے۔

چوروں نے زیادہ تر زیورات، ہیرے اور جواہرات چوری کیے اور گلدانوں اور پینٹنگز جیسی بڑی چيزيں چھوڑ دیں جنہیں لے جانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

 نوادرات کی مالیت کسی طور ایک ارب یورو سے کم نہیں ، اس طرح سے چوری کئے گئے سامان کي ماليت کا تخمينہ تقريبا ايک کھرب 70 ارب روپے ہے۔

يہ رقم دنيا کے سب سے امير شخص جيف بيزوز يا بل گيٹس کے کل اثاثوں سے بھی زيادہ ہے۔

پوليس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے نے کار میں سوار ہوتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کی ریکارڈنگ کی ہے ليکن ان میں سے کسی کی بھی شناخت نہيں ہوسکی۔

میوزیم کی خاتون سربراہ نے چوروں سے درخواست کی ہے کہ نوادرات کو بیچنے کے لیےانہیں توڑنے، پگھلانے یا تبدیل کرنے سے گریز کریں۔

install suchtv android app on google app store