یورپی ممالک میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال اختیار

یوروپی ممالک میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال فائل فوٹو یوروپی ممالک میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

اٹلی، کینیا اور فرانس میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی۔

کینیا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے۔ متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیلابی ریلے میں بہنے اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں ساٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ویسٹ پوکوٹ کے علاقے میں دو روز پہلے بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔ جس سے متاثرہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی ریلے سے چارپل بہہ گئے۔

اٹلی اور فرانس میں پچھلے چند روز کی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بارش سے شمالی اٹلی اور جنوبی فرانس کے علاقے متاثر ہوئے ۔ بارش کا پانی اتنا زیادہ تھا کہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں داخل ہو گیا۔ اٹلی کے ایک ساحلی شہر ساوونا کے قریب ایک پْل کے گرنے سے کئی لوگ روڈ پر پھنس کر رہ گئے۔

علاقے میں ابھی بھی بعض دیہات سے شاہراہوں تک رسائی نہیں ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے، حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store