بھارتی سکھ نے مسلمانوں سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی

بھارتی سکھ نے مسلمانوں سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی فائل فوٹو بھارتی سکھ نے مسلمانوں سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی

بھارتی ریاست اترپرادیش میں 70 سالہ سکھ نے اپنی آبائی زمین کی قربانی دے دی۔

بھارتی سکھ نے اپنی آبائی زمین میں سے 900 مربع فٹ زمین مسجد کیلئے دے دی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے پور قاضی میں سکھ شہری نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی زمین تحفتاً دے دی ہے۔

سُکھ پال سنگھ بیدی کا کہنا تھا کہ امن اور مذہبی ہم آہنگی بابا گورونانک کی تعلیمات ہیں اور انہی تعلیمات کی پاسداری کرتے ہوئے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مساوی سلوک اور احترام کے جذبے کے تحت زمین مسجد کی تعمیر کے لیے مختص کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store