سعودی عرب میں زمین سے 50 میٹر اُونچا معلق ریستوران۔۔۔ جان کر آپ بھی ہوں گے حیران

سعودی عرب میں زمین سے 50 میٹر اُونچا معلق ریستوران فائل فوٹو سعودی عرب میں زمین سے 50 میٹر اُونچا معلق ریستوران

کبھی آپ نے یہ تصور کیا ہے کہ آپ زمین سے تقریباً 50 فٹ ہوا میں بلند ہوں اور اسی بلندی پر اپنی کُرسی پر بیٹھے بیٹھے میز پر پڑے مزیدار اور خوشبو میں رچے بسے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کھانا کھاتے وقت آپ کو تقریباً ڈیڑھ سو فٹ کی اس بلندی سے آس پاس کا نظارہ انتہائی جاذب نظر اور دِل موہ دینے والا دکھائی دے رہا ہو۔

کیا کوئی ڈِنر اس سے بڑھ کر ایڈونچر سے بھرپور اور آئیڈیل ہو سکتا ہے۔ تو پھر جان لیں آپ کے لیے ایسا شاندار اور پُرلطف ڈنر کرانے کا انتظام ریاض میں کیا گیا ہے۔ جہاں ریاض سیزن کے تحت ونٹر ونڈر لینڈ میں فضا میں معلق ریستوران قائم کیا گیا ہے جہاں پر آپ اپنے دوستوں اور دیگر بالغ افراد کے ساتھ بیک وقت ڈنر اور شاندار نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تاہم اس ہوائی ڈِنر کا مزہ چکھنے کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ اس معلق ریستوران کی انتظامیہ جانب سے پہلے پابندی تو یہ عائد کی گئی ہے کہ وہی لوگ یہ معلق ڈنر کر سکتے ہیں جن کا قد 130 سینٹی یا اس سے زائد ہو گا، سو اس کا مطلب ہے چھوٹے بچوں کو یہ تفریح میسر نہیں ہوگی۔ اور سب سے اہم یہ کہ سفیٹی بیلٹ ضرور باندھنا ہو گی۔ فضا میں بلند میز کُرسیوں پر ڈنر کرنے کے دوران آپ کو تمباکو نوشی کی اجازت نہیں ہوگی۔

حاملہ خواتین کو بھی اس ڈنر کی اجازت نہیں ہے اسی طرح جو لوگ بلندی سے خوف کھاتے ہیں وہ بھی اس معلق ڈنر سے خود کو دُور ہی رکھیں تو اچھا ہے۔معلق ریستوران میں آپ کو اپنے ساتھ کھانے پینے کی کوئی شے لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے جاری دیگر احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کرنا بھی لازمی ہو گا۔

اگر آپ سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اس منفرد ڈنر کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو ریاض سیزن ایپلی کیشن کی مدد سے بکنگ کرا سکتے ہیں، جہاں سے آپ کو اوقات کار اور دیگر تفصیلات سے بکنگ کے وقت آگاہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store