امریکا کا طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کی بازیابی کا خیرمقدم

وائٹ ہاؤس فائل فوٹو وائٹ ہاؤس

امریکا نے طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کی بازیابی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امریکی شہریوں کی حفاظت صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کیون کنگ اور ٹموتھی وییکس کی بازیابی کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی اور آسٹریلوی شہری کی بازیابی پر افغان حکومت کے شکرگزار ہیں۔

امریکی شہریوں کی حفاظت صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کی بازیابی کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کوششیں جاری رکھےگی۔

install suchtv android app on google app store