امریکہ نے کس اہم ترین ملک کے وزیر پر پابندی لگا دی؟ جانیے اس خبر میں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکہ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے لئے کیوبا کے وزیر داخلہ جولیو سیزر گاڈریلا بارمیجو پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں کیوبا کے وزیر داخلہ جولیو سیزر گادریلا بارمیجو پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق ان کے دونوں بچوں پر بھی ہوگا۔ امریکہ نے کیوبا کی فوج کے پانچ ذیلی اداروں پر اقتصادی پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جنوبی کوریا میں ایک بیان میںکہا کہ میںکیوبا پر پابندی کی فہرست کی تجدیدکرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔اب ہم نے اس فہرست میں کیوبا کی فوج کی پانچ ذیلی اداروں کو شامل کیا ہے، جس کے ساتھ مالی لین دین پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store