امریکا کے اسکول میں طالب علم نے کیوں کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، کتنے ہوئے طالب علم ہلاک؟ ہر طرف افراتفری

امریکا کے اسکول میں 16 سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھی طلبا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی۔ فائل فوٹو امریکا کے اسکول میں 16 سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھی طلبا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی۔

امریکا کے اسکول میں 16 سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھی طلبا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواحی علاقے سانتا کلاریٹا کے ایک اسکول ’سوگس ہائی اسکول‘ میں 16 سالہ طالب علم ساتھا نیئول اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ طالبہ اور 14 سالہ طالب علم ہلاک ہوگئے جب کہ 3 طلبا زخمی ہیں۔

حملہ آور طالب علم کی گزشتہ روز سالگرہ بھی تھی، ساتھانیئول نے کلاس شروع ہونے سے قبل اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جب طلبا برآمدے میں ٹہل رہے تھے۔ اس نے ساتھی طلبا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی۔ حملہ آور کی حالت نازک ہے اور اُس کے زندہ بچ جانے کی امیدیں کم ہیں۔

 پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک اسکول میں فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ قبل ازیں انتظامیہ کا موقف تھا کہ ساتھانیئول نے حملہ کسی گروہ کے کہنے پر کیا تاہم ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ حملہ آور نے یہ کارروائی ذاتی حیثیت میں کی۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث شہریوں اور ارکان پارلیمان کی جانب سے حکومت پر اسلحے پر پابندی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے لیکن دنیا بھر میں اسلحہ سازی میں اول نمبر پر براجمان امریکا نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store