کرتارپور راہداری کھلنے پر امریکا کا بھی مؤقف سامنے آگیا، ٹرمپ کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔۔۔ حیران کن خبر آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کرتارپور راہداری کھلنے پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے راہداری کھلنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی ہے۔

جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا اور ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ مورگن اورٹیگس کے مطابق کوریڈور سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آ سکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی جب کہ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ شریک ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store