شامی تیل تنصیبات کا منافع امریکا کس کو دے رہا؟ امریکی محکمہ دفاع نے اہم انکشاف کر دیا

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین فائل فوٹو امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شام میں تیل تنصیات پر امریکی فوجوں کی موجودگی کی تصدیق،کہاشامی تیل تنصیبات سے حاصل ہونے والا منافع ایس ڈی ایف کو دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اب بھی شام میں کردوں کی نمائندہ تنظیم کرد ڈیموکریٹک فورسز 'ایس ڈی ایف' کے ساتھ کام کر رہا ہے اور وہ انھیں داعش سے لڑنے کے لیے بھرپور مدد کرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ شمالی شام میں موجود تیل کی تنصیبات سے حاصل ہونےوالی آمدنی امریکا نہیں لے گا بلکہ وہ 'ایس ڈی ایف' کو دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شمال مشرقی شام میں تیل کی تنصیبات کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی قوت سے لڑیں۔

install suchtv android app on google app store