ترک صدر طیب اردگان اب شامیوں کو بھیجیں گے یورپ لیکن کس لئے؟ جان لیں اس خبر میں

ترک صدر طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر طیب اردگان

ترک صدر طیب اردگان نے شامی مہاجرین کے لیے یورپی یونین سے مدد طلب کرلی،کہتے ہیں ترکی کو شام کے مہاجرین کے لئے یورپ کے دروازے کھولنا ہوں گے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کو مہاجرین کے لئے یورپی یونین کی مدد کی ضرورت ہے، ترکی کو شام کے مہاجرین کے لئے یورپ کے دروازے کھولنا ہوں گے۔

رجب طیب اردگان نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائدمہاجرین کی میزبانی میں ترکی کی مدد کرے، ہمارا ملک اب یہ بوجھ تنہا نہیں اٹھا سکتا ہے۔

امریکہ اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرد ملیشیا کے لئے ترکی کی سرحد سے متصل شامی خطہ چھوڑنے کے معاہدے کوپورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس مسئلے پر ضرور بات کریں گے۔

اس سے قبل ترکی نے ایک ماہ قبل شام کے باغیوں کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحد پر کرد جنگجووں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔ترکی کا مقصد شمال مشرقی شام میں شامی مہاجرین کے لیے ایک ‘محفوظ زون’ قائم کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store