ایڈیل شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی غربت کے چرچے دنیا بھر میں زیرِ بحث، ایک نئی خبر نے مچادیا تہلکہ

ایڈیل اور شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل فائل فوٹو ایڈیل اور شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل

برطانیہ میں ایک آدمی کی اتنی بڑی لاٹری نکل آئی کہ وہ معروف گلوکار ایڈ شیریں، ایڈیل اور شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے بھی زیادہ امیر ہوگیا ہے۔

برطانیہ کی نیشنل لاٹری نے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم جیتنے والے کو پیر کے روز انعام سے نواز دیا ہے۔ خوش قسمت انسان نے 8 اکتوبر کو 170 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 34 ارب روپے) کی رقم جیتی تھی۔

اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد یہ ٹکٹ ہولڈر معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیریں سے بھی زیادہ امیر ہوگیا ہے ، ان کے اثاثوں کی مالیت 160 ملین پاﺅنڈ ہے ۔ معروف گلوکارہ ایڈیل کے اثاثوں کی مالیت 150 ملین پاﺅنڈ ہے، 170 ملین پاﺅنڈ جیتنے والا خوش نصیب شہری شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے بھی زیادہ امیر ہوگیا ہے۔

ورو ملینز کے نام سے اس لاٹری کا آغاز 2004 میں کیا گیا تھا ، منتظمین اس لاٹری کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کیا جاتا ہے، جب سے یہ لاٹری شروع ہوئی ہے تب سے اب تک 79 لوگوں کے جیک پاٹ (بڑے انعام) لگ چکے ہیں۔

منگل کے روز جس شخص کا جیک پاٹ لگا ہے اس نے اپنے آپ کو گمنام رکھنے کو ترجیح دی ہے، اس سے قبل 2011 میں کولن اور کرس ویئر نے 161 ملین پاﺅنڈ اور 2012 میں ایڈریان اور گلیان بے فورڈ نے 148 ملین پاﺅنڈ کی رقم جیتی تھی۔

install suchtv android app on google app store