تاریخ کی طویل ترین پرواز آج کہاں سے کہاں کے لیے روانہ ہو گی؟ حیران کن خبر آگئی

  • اپ ڈیٹ:
طویل ترین پرواز فائل فوٹو طویل ترین پرواز

تاریخ کی طویل ترین پرواز آج اڑے گی، یہ کہاں سے کہاں تک جائے گی اور کتنا فاصلہ طے کرے گی۔

آسٹریلوی فضائی کمپنی ’قنطاس ایئرویز‘ دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کا اعزاز حاصل کرنے جا رہی ہے جس کی طویل ترین پرواز آج نیویارک سے آسٹریلوی شہر سڈنی کے لیے روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق یہ قنطاس ایئرویز کی یہ پرواز راستے میں بغیر کوئی سٹاپ کیے لگ بھگ 17ہزار کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً20گھنٹے میں طے کرکے سڈنی پہنچے گی اور فضائی سفر کی تاریخ میں یہ آج تک کی طویل ترین پرواز ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اس پرواز میں نیا بوئنگ 757-9sطیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے یہ طیارے سڈنی سے لندن اور نیویارک کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے لیے حاصل کیے ہیں، جن کی یہ پہلی تجرباتی پرواز ہو گی۔ اس پرواز میں عملے کے اراکین سمیت 50افراد سوار ہوں گے اور جہاز میں مسافروں پر ریسرچ بھی کی جائے گی، جس میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ اتنی طویل پرواز میں مسافروں کو لاحق ہونے والے تھکن کیسے کم سے کم کی جا سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین جہاز میں موجود ہوں گے اور جہاز کے مسافروں میں سے 6لوگ رضاکارانہ طور پر اس تحقیق میں حصہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store