ترکی کا شام میں عارضی طور پر سیز فائر کا اعلان، پانچ دن کی مہلت دے دی

  • اپ ڈیٹ:
ترکی کا شام میں عارضی طور پر سیز فائر کا اعلان فائل فوٹو ترکی کا شام میں عارضی طور پر سیز فائر کا اعلان

ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں کردوں کے خلاف جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد ترکی نے شام میں عارضی طور پر سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن کی مہلت دے دی ہے۔

جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرنے انقرہ پہنچے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچایا، ان کے ساتھ وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں مائیک پینس نے بتایا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان بات چیت کے بعد ترکی نے کردوں کے خلاف آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دے گا، جنگ بندی کے دوران امریکا کردوں کے زیرنگرانی افواج کو اس علاقے سے باہر نکالنے میں مدد کرے گا جسے ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کے لیے محفوظ زون بنانا چاہتا ہے اور یہ ترک سرحد کے پاس قائم کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store