ترک صدر طیب اردگان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا خط کوڑا دان میں پھینک دیا، حیران کن تفصیلات جانیے اس خبر میں

ترک صدر طیب اردگان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا خط کوڑا دان میں پھینک دیا فائل فوٹو ترک صدر طیب اردگان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا خط کوڑا دان میں پھینک دیا

ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کا خط کوڑا دان میں پھینک دیا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔ٹرمپ نے طیب اردوان کو لکھا کہ میں نے آپ کے کئی مسائل حل کیے، دنیا کو نیچا نہ دکھائیں، آپ ایک عمدہ سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے لکھا کہ کرد فوجی جنرل مظلوم عابدی آپ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، جنرل مظلوم وہ رعایتیں دینے پر تیار ہیں جو کبھی نہیں دیں، جنرل مظلوم کا مجھے بھیجا گیا خط بھی آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ آپ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔

install suchtv android app on google app store