سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، 35 افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
سعودی عرب میں خوفناک حادثہ فائل فوٹو سعودی عرب میں خوفناک حادثہ

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں پینتیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب ٹریلر اور بس میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں پینتیس غیر ملکی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق بس میں انتالیس افراد سوار تھےجن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے ہے۔

install suchtv android app on google app store