سعودی آئل ریفائنری میں ایک بار پھر حادثہ، کیسے ہوا حادثہ اور کتنے افراد ہوئے جاں بحق؟ سب تفصیلات سامنے آ گئیں

سعودی آئل ریفائنری میں ایک بار پھر حادثہ فائل فوٹو سعودی آئل ریفائنری میں ایک بار پھر حادثہ

سعودی عرب آئل ریفائنری میں حادثہ ، حادثے کے نتیجے میں دو ملازمین جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ریفائنری پلانٹ کی سالانہ اوور ہالنگ کے دوران ہونے والے ایک حادثے میں دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پلانٹ پر طے شیڈول کے تحت مینٹی ننس کام جاری تھاحادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایاگیا۔

install suchtv android app on google app store