آخر بھارتی حکومت افغانستان پر کیوں ہو رہی مہربان؟ جانیے اس بار کی مہربانی کی تفصیلات اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
مودی اور اشرف غنی فائل فوٹو مودی اور اشرف غنی

بھارتی حکومت کی افغانستان کو عطیہ کیے جانے کی تقریب دارالحکومت کابل کے فوجی ایئر پورٹ پر ہوئی، جس میں بھارتی سفیر ونے کمار نے شرکت کی۔

بھارتی حکومت نے افغانستان کو 2 عدد ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خیرات میں دے دیے۔

افغان میڈیا کے مطابق انڈیا کی جانب سے افغانستان کو ہیلی کا پٹر عطیہ کیے جانے کی تقریب دارالحکومت کابل کے فوجی ایئر پورٹ پر ہوئی جس میں بھارتی سفیر ونے کمار اور افغانستان کے عبوری وزیر دفاع اسد اللہ خالد نے شرکت کی۔ اس سے قبل 2015 اور 2016 میں بھی انڈیا نے افغانستان کو 4 ہیلی کاپٹر عطیہ کیے تھے اور منگل کے روز دیے جانے والے دونوں ہیلی کاپٹر پہلے والوں کے متبادل کے طور پر دیے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفیر ونے کمار نے کہا کہ انڈیا افغانستان میں امن و ہم آہنگی کی حمایت کرتا ہے اور تمام افغانوں کیلئے بہتر مستقبل کے حصول میں تعاون کرتا رہے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر دفاع اسد اللہ خالد نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز ان ہیلی کاپٹرز کو امن کے حصول اور دشمن کے خطرات سے نمٹنے کیلئے استعمال کریں گی۔

install suchtv android app on google app store